Torrent Torurial

ٹورنٹ کی مدد سے مختلف قسم کا مواد ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ


انٹرنیٹ سے مواد حاصل کرنے کا بہترین اور آسان طریقہ ٹورنٹ کی مدد سے ڈاون لوڈنگ ہے۔آپ نے دیکھا ہو گا کہ کچھ فائل ہوسٹنگ سائیٹ پر موجود فائلز کو ڈاون لوڈ کرنے کے لئے ایک تو انتظار کرنا پڑتا ہے اور اس کے بعد اگر ڈاون لوڈ کے دوران ربط ٹوٹ جائے یعنی انٹرنیٹ کنکشن ڈاون ہو جائے تو دوبارہ سے پھر محنت کرنا پڑتی ہے۔ یا لوڈ شیڈنگ کی مہربانی کی وجہ سے ڈاون لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تا ہے۔ تو جناب اس کے لئے ہمیں ایسی چیز کی تلاش ہے جس کی مدد سے ہم آسانی سے ڈاون لوڈ کر سکیں اور اس ڈاون لوڈ کے دوران کسی قسم کی بریک بھی اثرا نداز نہ ہو۔
ہمیں انٹرنیٹ سے ڈاون لوڈ کرنے کے لئے موویز ، ویڈیوز، آڈیوز ، سافٹ وئیرز ، ویڈیو گیمز اور مختلف قسم کی کتابوں کا زخیرہ مل جاتا ہے۔
آج ہم ٹورنٹ کی مدد سے ایسا مواد ڈاون لوڈ کرنے کی کوشش کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ہم ٹورنٹ ڈاون لوڈ سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کریں گے جس کی مدد سے ٹورنٹ کام کرے گا۔
تو اس کے لئے ہم سب سے پہلے یو ٹورنٹ کی سائیٹ پر جائیں گے۔

http://www.utorrent.com

اس کے بعد ذیل میں دی گئی تصویر کے مطابق ہم ڈاون لوڈ ربط پر کلک کر کے اپنا مطلوبہ سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کر لیں گے۔
[IMG]

اس کے علاوہ آپ بٹ ٹورنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

http://www.bittorrent.com/

اس کو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد آپ انسٹال کر لیں۔

اب دوسرے مرحلے میں ہم نے ٹورنٹ فائل کو تلاش کرنا ہے اور اس کے بعد اسے ٹورنٹ ڈاون لوڈر سافٹ وئیر کی مدد سے اپنی مطلوبہ چیز کو ڈاون لوڈ کرنا ہے۔

تو جناب ہم سب سے پہلےزیل میں دی گئی فلم کو اردو میں ڈاون لوڈ کرنے کے لئے ٹورنٹ تلاش کرتے ہیں۔

The Message in Urdu

ٹورنٹ فائلز کو تلاش کرنے کے لئے بھی بہت سی ویب سائیٹس ہیں۔ جیسا کہ

پائریٹ بے

thepiratebay.org

منی نووا

http://www.mininova.org/

بی ٹی جنکی

http://btjunkie.org/

ہم یہاں مثال کے طور پر بی ٹی جنکی سے فائل کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

[IMG]

سب سے پہلے نمبر 1 پر ہم نے اپنی مطلوبہ فائل کو تلاش کیا۔

پھر ہم نے نمبر 2 پر دیکھا کہ تلاش کی گئی فائل کی کتنی تعداد میں میسر ہے۔

اس کے بعد ہم نمبر 3 میں دیکھا کہ موجودہ فائل کے کتنے سیڈز میسر ہیں۔



یہاں سیڈز سے مراد اس فائل کو فراہم کرنے والے نوڈز یعنی سسٹم ہیں۔



اس کے بعد ہم

The Message – Ten Commandments – Omar Mukhtar Lion Of The Desert in Hindi – Urdu

پر کلک کریں گے تو ایک نیا صفحہ کھلے گا جہاں سے ہم ٹورنٹ فائل کو ڈاون لوڈ کریں گے۔

[IMG]

اب ہم نمبر 4 پر ڈاون لوڈ ٹورنٹ پر کلک کر کے اپنی فائل کے ٹورنٹ کو اپنے ڈیسکٹاپ ڈاون لوڈ کر لیتے ہیں۔

اس کے بعد جب ہم ڈاون لوڈڈ فائل کو کلک کریں گے تو ہمارے سامنے ایسی ونڈو آجائے گی۔

[IMG]

اس میں ہم نے دیکھنا ہے کہ اپنے ڈاون لوڈ ہونے والے مواد کو کہاں پر محفوظ کرنا ہے۔ جہاں اس مواد کو محفوظ کرنا مقصود ہو وہاں کا پاتھ دے کر آپ اسے اوکے کر دیں۔

ذیل میں دکھائی گئی تصویر میں آپ دیکھیں گے کہ ہماری مطلوبہ فائل ڈاون لوڈ ہونا شروع ہو گئی ہے۔







یو ٹورنٹ کی مدد سے ٹورنٹ فائل بنانے کا طریقہ

مصنف: پاک گلیکسی اردو بلاگ زمرہ: اردو آئی ٹی ٹیو ٹوریل تاریخ: جون ۲۷ ، ۲۰۱۱ وقت: ۱۱:۱۳ صبح
عموماً ہم لوگ ٹورنٹ کی مدد سے مواد تو ڈاون لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ لیکن یہ نہیں جانتے کہ وہ ٹورنٹ فائل کیسے بنی ہے؟ اور اسے کیسے دوسروں تک پہنچایا جاتا ہے؟
اگر آپ کوئی فائل کسی دوست کو بھیجنا چاہتے ہیں لیکن انٹرنیٹ کنکشن کی وجہ سے آپ کی فائل مکمل طور پر پہنچ نہیں پاتی اور نیٹ کنکشن ٹوٹ جاتا ہے تو اس کے لئے بھی اچھا حل یہ ہے کہ آپ ایک ٹورنٹ بنا کردوست کو اس کی فائل دے دیں۔ تا کہ وہ آسانی سے فائل حاصل کر سکے۔ ٹورنٹ فائل بناتے ہوئے۔آپ اسے پرائیویٹ بھی کر سکتے ہیں۔تا کہ کوئی غیر متعلقہ بندہ ڈاون لوڈ نہ کر سکے۔
یو ٹورنٹ کی مدد سے  ٹورنٹ فائل بنانا:
سب سے پہلے  مینو بار  میں فائل میں  جا کر  نیچے دی گئی تصویر کے مطابق  نیا ٹورنٹ بنائیں پر کلک کریں۔
1. File > Create new Torrent or CTRL + N
اس کے بعد جو نئی ونڈو کھلے گی اس  میں پہلے نمبر پر ایڈ ڈائریکٹری پر کلک کریں۔ اور اپنی مطلوبہ ڈائریکٹری کو سلیکٹ کر لیں جیسا کہ نمبر 1 اور نمبر 2 میں دکھایا گیا ہے۔
اس کے بعد اہم کام ٹریکر ز کا ہوتا ہے۔ جو کہ تمام سیڈز اور لیچرز کی تفصیل اکھٹی کرتا ہے تا کہ صارفین کو بر وقت ڈیٹا میسر آ سکے۔
اس کے لئے آپ کو نمبر 3 پر  دکھائے گئی باکس میں درج ذیل ٹریکرز ایڈریس شامل کرنا ہوں گے۔
http://open.tracker.thepiratebay.org/announce
http://www.torrent-downloads.to:2710/announce
http://denis.stalker.h3q.com:6969/announce
udp://denis.stalker.h3q.com:6969/announce
http://www.sumotracker.com/announce
اس کے بعد اگر نیچے والی تصویر میں دیکھیں گے تو آپ کو ٹورنٹ کر پرائیویٹ کرنے کی آپشن نظر آئے گی۔ اس کے ساتھ سٹارٹ سیڈنگ کی آپشن بھی ہے اس کو آپ سلیکٹ کر لیں۔
یہ کام کرنے کے بعد نمبر 4 پر دئیے گئے  بٹن
Create and Save as
پر کلک کر کے محفوظ کر لیں۔
یہاں تک کئے گئے کام میں ہماری ٹورنٹ فائل تیار ہو گئی ہے اور اسے ہم اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ محدود لوگوں کے لئے ہے جنہیں آپ یہ ٹورنٹ فائل فراہم کریں گے۔
اگر آپ اسے لا محدود لوگوں کے لئے شئیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہم اسے کسی ٹورنٹ فائل ہوسٹ سائیٹ پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
یہاں ہم درج ذیل  ٹورنٹ فائل ہوسٹنگ سائیٹ کا ایڈریس دے دیتے ہیں۔
http://btjunkie.org/
http://www.mininova.org
http://www.thepiratebay.com
وغیرہ ۔ ہم یہاں بی ٹی جنکی پر اپ لوڈ کریں گے۔
جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے آپ سائیٹ اوپن کرتے ہوئے سب سے اوپر نمبر 5 پر  دئیے گئے  ربط اپ لوڈ پر کلک کریں گے تو ذیل میں دی  گئی تصویر کے مطابق صفحہ کھلے گا۔
نمبر 6 پر دی گئی آپشن سے آپ بنائی گئی ٹورنٹ فائل کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد اسے ٹائیٹل  دے دیں۔ اس کے بعد اس میں کیپچا اینٹری ڈال دیں۔
اور نمبر 7 پر یس پر کلک کر کے اپ لوڈ کر دیں۔
اب اس سائیٹ پر اگر کوئی اس ٹائیٹل کی تلاش کرے گا تو اسے وہ فائل مل جائے گی۔
[IMG]